Brailvi Books

نصاب النحو
83 - 268
سبق نمبر: 22 

(۔۔۔۔۔۔اِنَّ اور أَنَّ کا فرق۔۔۔۔۔۔)
    چونکہ إِنَّ اورأَنَّ کے استعمال کی جگہیں مختلف ہیں اس لیے ان دونوں کے استعمال کے بعض مقامات ذکر کیے جاتے ہیں ۔تاکہ عربی عبارت پڑھنے میں سہولت رہے۔ 

اِنَّ پڑھنے کے مواقع:

    درج ذیل صورتوں میں إِنَّ(بکسر ہمزہ)پڑھاجائے گا:

    ۱۔ جملے کی ابتداء میں ۔جیسے:
 ( اِنَّ اللہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ  )۔
    ۲۔ قول اور اس کے مشتقات کے بعد ۔جیسے:
 (یَقُوْلُ إِنَّھَا بَقَرَۃٌ)۔
    ۳۔ اسم موصول کے بعد۔جیسے:
مَارَأَیْتُ الَّذِیْ إِنَّہ، فِی الْمَسْجِدِ۔
    ۴۔ جب اس کی خبر پر لام مفتوح آجائے ۔جیسے:
إِنَّ زَیْداً لَقَائِمٌ۔
    ۵۔ عَلِمَ ، شَھِدَ اور ان کے مشتقات کے بعد جبکہ ان کی خبر پرلام مفتوح آجائے ۔ جیسے:
 (وَاللہُ یَعْلَمُ اِنَّکَ لَرَسُوْلُہٗ وَاللہُ یَشْھَدُ اِنَّ الْمُنَافِقِیْنَ لَکٰذِبُوْنَ)
    ۶۔ حروف تنبیہ کے بعد۔ جیسے:
 (أَلاَ اِنَّ أَوْلِیَاءَ اللہِ لاَخَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلاَ ھُمْ یَحْزَنُوْنَ)۔
    ۷۔ جب یہ اپنے اسم وخبر سے ملکر حیث کا مضاف الیہ واقع ہو۔جیسے:
ذَھَبَ التِلْمِیْذُ حَیْثُ إِنَّ الأُسْتَاذَ مَوْجُوْدٌ۔
    ۸۔ جواب قسم کے شروع میں۔جیسے
:وَاللہِ إِنَّ مُحَمَّداً رَسُوْلُ اللہِ۔
Flag Counter