Brailvi Books

نصاب النحو
81 - 268
نَاجِحٌ(اعلان کردیاگیاکہ زید کامیاب ہے)
ظَنَنْتُ أَنَّ زَیْداً جَاہِلٌ
 (میراگمان تھاکہ زید جاہل ہے) ۔

۳۔ کَأَنَّ:(گویا کہ)

    یہ ایک شیئ کو دوسری شیئ کے ساتھ تشبیہ دینے کے لیے لایاجاتاہے۔ جیسے:
کَأَنَّ زَیْداً قَمَرٌ
 (گویا کہ زید چاند ہے) اسے ''حرفِ تشبیہ'' بھی کہتے ہیں ۔

۴۔ لٰکِنَّ:(لیکن) 

    یہ استدراک کے لیے لایاجاتاہے۔ یعنی سابق کلام سے پیدا ہونے والے وہم کو دور کرنے کے لیے آتاہے۔ جیسے :
غَابَ زَیْدٌ لٰـکِنَّ صَدِیْقَہ، حَاضِرٌ
 ( زید غائب ہے لیکن اس کا دوست حاضر ہے)اسے ''حرف ِ استدراک''بھی کہتے ہیں۔

۵۔ لَیْتَ:(کاش)

    یہ کسی چیز کی تمنا (آرزو)ظاہر کرنے کے لیے آتاہے ۔ جیسے:
لَیْتَ زَیْداً مَوْجُوْدٌ
 (کاش! زید موجود ہوتا) اسے ''حرف تمنی'' بھی کہتے ہیں۔

۶۔ لَعَلَّ: (شاید)

    یہ کسی چیز کی امید ظاہر کرنے کے لیے لایاجاتاہے۔جیسے:
لَعَلَّ الْمَطَرَ یَنْزِلُ
 (شاید با رش ہو )اسے ''حرف ِ ترجی'' بھی کہتے ہیں ۔
Flag Counter