| نصاب النحو |
توضیح:
شَمَّرَ،فَعَّلَ کے وزن پر ہے اورفَعَّلَ فعل کے اوزان میں سے ایک وزن ہے۔
شرائط:
وزن فعل کے منع صرف کا سبب بننے کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ وزن فعل ہی کے ساتھ خاص ہو۔اور اگر وہ وزن فعل کے ساتھ خاص نہ ہو تو یہ شرط ہے کہ اسم کے شروع میں حروفِ اَتَین(ا، ت، ی، ن)میں سے کوئی حرف ہو۔جیسے: أَحْمَدُ، یَشْکُرُوغیرہ۔
فائدہ:
چھ اوزان ایسے ہیں جنھیں فعل کے ساتھ خاص مانا جاتاہے:(۱)فَعَّلَ (۲)فُعِّلَ (۳)فُعِلَ (۴)فُعْلِلَ (۵) تَفَعْلَلَ (۶)تُفُعْلِلَ۔ (اَلْمُقَدِّمَۃُ الْبَاسُوْلِیَّہ)
(۸) الف نون زائدتان کی تعریف:
وہ الف نون جو کسی اسم کے آخر میں زائد ہوں۔جیسے:عثمان، ندمان(ہم نشین)
شرائط:
الف نون زائدتان اگر اسم محض (جوصفت نہ ہو)کے آخرمیں ہوں تو اس کے منع صرف کا سبب بننے کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ علم ہو۔جیسے:عُثْمَانُ، عِمْرَانُ، سَلْمَانُ
وغیرہ۔ اور اگر اسم صفت کے آخر میں ہوں تو شرط یہ ہے کہ اس پر تاء ِتانیث نہ آتی ہو۔ جیسے: سَکْرَانُ کہ اس کے آخر میں تاء تانیث نہیں آتی؛ کیونکہ اس کی تانیث سَکْرٰی ہے ۔
(۹) جمع کی تعریف:
وہ اسم جو مفرد میں کچھ زیادتی کے ساتھ دوسے زائد افراد پر دلالت کرے۔ جیسے: