Brailvi Books

نصاب النحو
38 - 268
حرفی کے مشابہ ہونے کی وجہ سے مبنی ہے ۔

    (۶)کوئی اسم مبنی کی طرف مضاف ہو۔ جیسے:یَوْمَئِذٍ کہ اس میں یَوْمَ، اِذْ کی طرف مضاف ہونے کی وجہ سے مبنی ہے۔(الفوائد الضیائیہ)

مشابہ مبنی الاصل کی اقسام

    مشابہ مبنی الاصل کی آٹھ قسمیں ہیں:

    ۱۔ ضمائر .جیسے:
أَنَا، أَنْتَ، ہُوَ
وغیرہ۔ ۲۔ اسمائے موصولہ.جیسے:
اَلَّذِیْ، اَلَّذِیْنَ، اَلَّتِیْ
وغیرہ۔ ۳۔اسمائے اشارہ.جیسے:
ہٰذَا، ہٰؤُلاءِ، ہٰذِہٖ
وغیرہ۔ ۴۔ اسمائے ظروف. جیسے:قَبْلُ، بَعْدُ، فَوْقُ وغیرہ۔ ۵۔ اسمائے افعال.جیسے:ہَیْہَاتَ، أُفٍّ، نَزَالِ وغیرہ۔ ۶۔ اسمائے اصوات.جیسے:
نِخْ نِخْ، غَاقِ غَاقِ، دَقْ دَقْ
 (پتھر کے ٹکرانے کی آواز)وغیرہ۔ ۷۔اسمائے کنایہ.جیسے:
کَیْتَ، ذَیْتَ، کَذَا
وغیرہ۔ ۸۔مرکبات بنائیہ .جیسے:
أَحَدَ عَشَرَ، سِیْبَوَیْہِ
وغیرہ۔
Flag Counter