Brailvi Books

نصاب النحو
36 - 268
سبق نمبر: 11 

     (۔۔۔۔۔۔معرب ومبنی کی اقسام کا بیان۔۔۔۔۔۔)
معرب کی اقسام

    اس کی دو قسمیں ہیں:(۱)وہ کلمہ جوترکیب میں واقع ہو اور مبنی الاصل کے مشابہ بھی نہ ہو۔جیسے:
خَزَلَ زَیْدُنِ الْکَلَامَ
میں
زَیْدٌ۔
    (۲)فعل مضارع جو نون جمع مؤنث(غائب وحاضر)اور نون تاکید (ثقیلہ وخفیفہ)سے خالی ہو۔ جیسے: یُعَقِّبُ۔

مبنی کی اقسام

    ابتداء ً ا س کی بھی دو قسمیں ہیں: ۱۔ مبنی الاصل ۲۔ مشابہ مبنی الاصل.

۱۔مبنی الاصل کی تعریف:

    وہ کلمہ جو مبنی ہونے میں اصل ہو کسی دوسرے کی مشابہت کی وجہ سے مبنی نہ ہو۔ یہ تین ہیں : (۱)فعل ماضی۔جیسے:خَفَضَ۔ (۲)امر حاضر معروف۔جیسے:اُنْصُرْ مَنْ یَّنْصُرُکَ۔ (۳)تمام حروف معانی ۔جیسے:مِنْ، اِلٰی۔

تنبیہ:

    جملہ مبنی کے حکم میں ہوتا ہے۔ نیز اسم متمکن(معرب)جبکہ ترکیب میں واقع نہ ہو۔ جیسے:زَیْد، فَرَس،کِتَاب وغیرہ ۔اور فعل مضارع بھی جبکہ نون جمع مؤنث (غائب وحاضر)او ر نون تاکید(ثقیلہ وخفیفہ)کے ساتھ ہو مبنی کے حکم میں ہیں۔
Flag Counter