۱۲۔جمع مذکر سالم مضاف الی یاء المتکلم:
وہ جمع مذکر سالم جو یاء متکلم کی طرف مضاف ہو ۔جیسے:مُسْلِمِیَّ۔
اس کی حالت رفعی واؤ تقدیری سے اور حالت نصبی وجری یاء لفظی سے آتی ہے۔جیسے:
حالت رفعی حالت نصبی حالت جری
جَاءَ مُسْلِمِیَّ رَأَیْتُ مُسْلِمِیَّ مَرَرْتُ بِمُسْلِمِیَّ۔
فائدہ:
مُسْلِمِیَّ حالت رفعی میں مُسْلِمُوْنَ یَ تھا ۔نون اضافت کی وجہ سے گر گیا، مُسْلِمُوْیَ ہو گیا پھر واؤ کو یاء سے بدل کر یاء کا یاء میں ادغام کر دیا تو مُسْلِمِیَّ ہو گیا۔
اورحالت نصبی وجری میں مُسْلِمِیْنَ یَ تھا۔ نون اضافت کی وجہ سے گر گیا، مُسْلِمِیْیَ ہوا، پھر یاء کا یاء میں ادغام کر دیاتو مُسْلِمِیَّ ہوگیا۔