''مَایَتَلَفَّظُ بِہِ الْاِنْسَانُ''
ہے، یعنی جس کا انسان تلفظ کرے۔ لفظ کی اقسام: اس کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ مہمل ۲۔ موضوع ۱۔ مہمل کی تعریف: وہ لفظ جس کا کوئی معنی نہ ہو۔جیسے: وانی ، ووٹی، وائے وغیرہ۔ ۲۔موضوع کی تعریف: وہ لفظ جس کا کوئی معنی ہو ۔جیسے :پانی ، روٹی ، چائے وغیرہ۔ لفظ موضوع کی اقسام : اس کی دو قسمیں ہیں : ۱۔مفرد ۲۔ مرکب ۱۔مفردکی تعریف: وہ اکیلا لفظ جو بامعنی ہو۔اسے ''کلمہ'' بھی کہتے ہیں۔جیسے :طَاوِلَۃٌ(میز)۔ ۲۔مرکب کی تعریف: وہ لفظ جودو یا دو سے زیادہ کلمات کا مجموعہ ہو۔جیسے:اَلجوّال جَدِیْدٌ (موبائل نیا ہے)
اَرسَلَ الضابطُ سَلیماً اِلی المَحْکَمَۃِ
(افسر نے سلیم کا چالان کردیا) ۔