Brailvi Books

نصاب النحو
2 - 268
چلتاہے اس لیے اس علم کو''نحو''کہتے ہیں۔

    ۲۔ نحو کا ایک معنی ''کنارہ''بھی ہے۔چونکہ اس علم میں کلمے کے کنارے پر موجود (آخری حرف )سے بحث کی جاتی ہے اس لیے اسے''نحو''سے تعبیرکیاگیا۔

    ۳۔ اس کاایک معنی ''ارادہ کرنا''بھی ہے۔ جس نے سب سے پہلے اس علم کے قواعد کو جمع کرنے کا ارادہ کیا اس نےنَحَوْت ُکا لفظ استعمال کیا ۔جس کا معنی ہے''میں نے ارادہ کیا''اس لیے اسے''نحو ''کہاگیا ۔

    ۴۔اس کا ایک معنی''مثل ''بھی ہے۔چونکہ اس علم کا جاننے والا عربوں کی مثل کلام کرنے پر قادر ہو جاتا ہے اس لیے اسے ''نحو''کا نام دیاگیا۔

علم نحو کا واضع:

    اس علم کے واضع حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ ہیں۔ آ پ رضی اللہ تعالی عنہ ہی کے حکم سے حضرت ابوالاسود عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الصَّمَدْ نے باقاعدہ اس علم کی تدوین کی ۔