۱۔ایک پیش، دوپیش اور واؤ (اعرابی)کو''رفع''کہتے ہیں اور جس معرب کے آخر میں رفع ہو اسے'' مرفوع''کہتے ہیں ۔
۲۔ایک زبر، دوزبراور الف (۱)کو''نصب''کہتے ہیں اور جس معرب کے آخر میں نصب ہو اسے '' منصوب''کہتے ہیں ۔
۳۔ ایک زیر،دوزیراور یاء کو''جر''کہتے ہیں اور جس معرب کے آخر میں جر ہو اسے ''مجرور''کہتے ہیں ۔
۴۔ حرکت نہ ہو نے کو''جزم''کہتے ہیں اور جس معرب پر جز م ہو اسے''مجزوم''کہتے ہیں۔
مبنی کلمات کی حرکات کے نام
۱۔ پیش کو''ضم''اور جس مبنی پر ضم ہو اسے ''مبنی برضم''یا ''مبنی علی الضم''کہتے ہیں۔ جیسے :أَمَّا بَعْدُمیں دال کا پیش ضم اور بَعْدُ مبنی علی الضم ہے۔
۲۔زبر کو''فتح''اور جس مبنی پر فتح ہواسے ''مبنی بر فتح''یا ''مبنی علی الفتح''کہتے ہیں ۔ جیسے : اِنَّ میں نون کا زبر فتح اور اِنَّ مبنی علی الفتح ہے۔
۳۔ زیر کو''کسر''اور جس مبنی پر کسر ہو اسے''مبنی بر کسر''یا ''مبنی علی الکسر''کہتے ہیں ۔ جیسے :أَمْسِ میں سین کا زیر کسر اورأَمْسِ مبنی علی الکسرہے۔