| نصاب النحو |
۱۔اسم فاعل ۔۲۔اسم مفعول ۔۳۔صفت مشبہ۔۴۔اسم تفضیل۔۵۔اسمائے افعال ۶۔اسمائے کنایات۔۷۔اسمائے شرطیہ۔۸۔مصدر۔۹۔ مضاف ۔
مصدر کے علاوہ تمام کی تفضیل ان سے متعلق اسباق میں مذکورہے وہاں مکمل تفصیل دیکھیں، مصدر کی تفصیل بیان کی جاتی ہے۔
مصدر:
مصدر کی تعریف:
مصدر کو تین طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ۔
۱۔اضافت کے ساتھ جیسےاَعْجَبَنِیْ قِیَامُ زَیْدٍ
(مجھے زید کے کھڑے ہونے نے حیرت میں ڈالا)، اس مثال میں قِیَام مصدر اپنے فاعل زَیدکی طرف مضاف ہے جو کہ لفظا مجرور اور محلا مرفوع ہے۔
۲۔تنوین کے ساتھ جیسےاَوْاِطْعَامٌ فِی یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَۃٍ یَتِیْمَاًذَامَقْرَبَۃٍ
(یا کھانا کھلانافاقے کے دن کسی رشتہ دار یتیم کو)، اس مثال میں اِطْعَامٌ مصدر تنوین کے ساتھ استعمال ہواہے اور یَتِیْمًا اس کا مفعول بہ ہے۔
۳۔الف لام کے ساتھ جیسےعَمُّکَ حَسَنُ التَّھْذِیْبِ أَبْنَاءَ ہ،
(تیرے چچا نے اپنے بیٹوں کو اچھے اطوار سکھائے)اس مثال میں اَلتَّھْذِیْب مصدر الف لام کے ساتھ استعمال ہو ا ہے۔ اور أَبْنَاءَ ہ، اس کامفعول ہے۔
مصدر کے عمل کی شرط:
مصدر کے عمل کی شرط یہ ہے کہ وہ مفعول مطلق نہ ہو۔