عامل کی دو قسمیں ہیں ۔ ۱۔عامل لفظی۔ ۲۔عامل معنوی
عامل لفظی کی تعریف:
جس عامل کو پڑھا جا سکے اسے عاملِ لفظی کہتے ہیں ۔(جو عامل محذوف ہو اس کو بھی لفظی عامل ہی کہتے ہیں)۔
عامل معنوی کی تعریف:
وہ عامل جسے پڑھا نہ جا سکے اسے عاملِ معنوی کہتے ہیں۔
عامل کی تین قسمیں ہیں ۔
۱۔حروفِ عاملہ ۔ ۲۔افعالِ عاملہ۔ ۳۔اسمائے عاملہ
۱۔حروف عاملہ:
ان کی بحث حروف کی اقسام کے سبق میں مذکورہے۔
۲۔افعال عاملہ:
افعال بھی تمام کے تمام عمل کرتے ہیں ان کا مکمل بیان سبق ''فعل کا عمل''میں مذکور ہے۔
۳۔اسمائے عاملہ:
اسمائے عاملہ کی درج ذیل اقسام ہیں ۔