| نصاب النحو |
حروف غیر عاملہ تیرہ ہیں جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ *۔۔۔۔۔۔۱۔حروف عطف: حروف عطف کی تعریف: وہ حروف جو اپنے مابعد کو ماقبل کے حکم میں جمع کرنے کیلئے آتے ہیں۔ ان کو حروف عطف کہتے ہیں ، انکے ماقبل کو معطوف علیہ اورما بعد کو معطوف کہتے ہیں ۔ حروف عطف نو ہیں۔
۱۔وَاؤ ۲۔ فَا ۳۔أَوْ ۴۔ أَمْ ۵۔ لاَ ۶۔بَلْ ۷۔حَتٰی ۸ لَکِنْ ۹۔ ثُمَّ
۱۔واؤ:
یہ مطلق جمع کیلئے آتاہے اور معطوف ومعطوف علیہ میں ترتیب ضروری نہیں جیسےجَاءَ زَیْدٌ وَعُمَرُ
اس کا مطلب ہے زَیْدٌ اورعُمَرُ دونوں آئے اب یہاں یہ ترتیب ضروری نہیں کہزَیْدٌ پہلے آیا ہو یا عُمَرُ ۔
۲۔فا:
یہ ترتیب کیلئے آتاہے اور اس میں یہ بات ضروری ہوتی ہے کہ ماقبل کیلئے جو حکم ثابت ہواہے وہ فورا ہی مابعد کیلئے ثابت ہو اور اس میں تاخیر نہ ہو۔ جیسےجَاءَ زَیْدٌ فَبَکْرٌ
اس کا مطلب یہ ہے کہ پہلے زید آیا اوراس کے فوراً بعد بکر ۔