وہ اسماء جو کسی چیز پر اشارۃً دلالت کریں۔ ان کو اسمائے کنایہ کہا جاتاہے۔
اسمائے کنا یہ کی دوقسمیں ہیں
۱۔ عدد مبھم کیلئے استعمال ہونے والے ۲۔ مبھم بات کیلئے استعمال ہونے والے
(۱)۔ عدد مبھم کیلئے استعمال ہونے والے اسمائے کنایات
۱۔وہ اسما ئے کنایہ جو عددمبھم سے کنایہ کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔وہ تین ہیں۔
۱۔کَمْ ۲۔کَذَا ۳۔کَأَیِّنْ
*۔۔۔۔۔۔۱۔کم :
اس کی دوقسمیں ہیں ۔ ۱۔ استفہامیہ ۲۔خبریہ
۱۔کم استفہامیہ:
وہ کَمْ جس کے ذریعے کسی عدد کے بارے میں سوال کیا جائے ۔جیسے کَمْ رَجُلاً عِنْدَکَ؟ (تیرے پاس کتنے آدمی ہیں؟)
۲۔کم خبریہ:
وہ کَمْ جس کے ذریعے کسی عدد کے بارے میں خبر دی جائے جیسے کَمْ کُتُب