Brailvi Books

نصاب النحو
230 - 268
سبق نمبر: 61

          (۔۔۔۔۔۔اسمائے موصولہ کا بیان۔۔۔۔۔۔)

اسمائے موصولہ کی تعریف:
    وہ اسماء جو جملے کااکیلے جزء نہ بن سکیں بلکہ اپنے مابعد جملے سے ملکر کسی جملے کاجزء بنیں ایسے اسماء کو اسمائے موصولہ کہاجاتاہے۔ ان اسماء کے بعد جملہء خبریہ ہوتاہے اور اس کو اسم موصول کا صلہ کہتے ہیں۔ جیسے
جَاءَ الَّذِیْ نَصَرَنِیْ
 ( وہ شخص آیا جس نے میری مدد کی) ۔اس مثال میں اَلَّذِیْ اسم موصول ہے اور نَصَرَنِیْ پورا جملہ فعلیہ اس کا صلہ ہے، موصول اور صلہ دونوں ملکر جَاءَ کا فاعل ہیں۔ اکیلا اَلَّذِیْ ماقبل جملے کا جزء نہیں بن سکتا۔ 

ترکیب:
جَاءَ الَّذِیْ نَصَرَنِیْ
     جَاءَ فعل اَلَّذِیْ اسم موصول نَصَرَفعل ھُوَ ضمیر فاعل نون وقایہ ی ضمیر مفعول بہ نَصَرَ فعل ھُوَ ضمیر فاعل اور مفعول بہ سے ملکر جملہ فعلیہ ہو کر اَلَّذِیْ اسم موصول کا صلہ ، موصول صلہ ملکر جَاءَ کا فاعل، فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ ۔

اسمائے موصولہ :

مذکر کے لئے:

حالت رفعی	حالت نصبی وجری		ترجمہ 		صیغہ

أَلَّذِیْ 		أَلَّذِیْ			وہ جویا اس کو جو 	واحد مذکر کیلئے
Flag Counter