Brailvi Books

نصاب النحو
224 - 268
    (۲)۔۔۔۔۔۔ مبتداء اورخبر کے درمیان آنے والی' 'ضمیرِ فصل'' کو ترکیب کے اندر مبتدا بھی بناسکتے ہیں۔اور اسے ضمیر فصل کہہ کر چھوڑ بھی سکتے ہیں ۔جیسے
أُوْلٰئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
میں أُوْلٰئِکَ مبتدا اول اور ھُمْ مبتدا ثانی یا پھر أُوْلٰئِکَ مبتدا اور ھُمْ کو ضمیر فصل کہہ کے چھوڑ دیں۔

    (۳)۔۔۔۔۔۔ جب ضمیر مرجع اور خبر کے درمیان آجائے تو خبر کی رعایت اولیٰ ہوتی ہے ۔ جیسے
أَلْعِلْمُ ھِیَ نِعْمَۃٌ
یہاں ھِیَ ضمیر خبر کے مطابق آئی ہے ۔اسم اشارہ کا بھی یہی حکم ہے۔

ترکیب:
وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ
     أُوْلٰئِکَ مبتدا ھُمْ ضمیرفصل اَلْمُفْلِحُوْنَ خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ۔

    اس کی دوسری ترکیب اس طرح بھی ہوسکتی ہے أُوْلٰئِکَ مبتدأ اول ھُمْ ضمیر فصل مبتدأ ثانی، أَلْمُفْلِحُوْنَ مبتدأثا نی کی خبر۔ مبتدأثانی اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ ہو کر مبتدأ اول کی خبر مبتداپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ۔

ترکیب:
ھُوَ یَضْرِبُ زَیْدًا
    ھُوَ ضمیر مرفوع منفصل مبتدا یَضْرِبُ فعل ھُوَ ضمیر فاعل زَیْداً مفعول بہ فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ ہو کر خبر، مبتدا خبر سے مل کر جملہ اسمیہ۔
Flag Counter