Brailvi Books

نصاب النحو
199 - 268
۵۔واؤ معیت کے بعد:

     وہ واؤ جو معیت کے معنی میں ہو اس کے بعدبھی أَنْ کا مقدر کرنا واجب ہے۔ واؤ معیت سے مراد وہ واؤ ہے جو مابعد اور ماقبل کو ایک ہی زمانہ میں جمع کرنے کیلئے آتی ہے۔ واؤ معیت کے بعدأَنْ مقدرہ اسی صورت میں ہو گا۔ جبکہ واؤ سے پہلے امر، نہی ،استفہام، تمنی، ترجی وغیرہ ہوں۔ جیسے:
لاَ تَأْمُرْ بِالاحْسَانِ وَتَظْلِمَ
(احسان کاحکم نہ کر اسطرح کہ ساتھ ساتھ ظلم بھی کرے)۔

لام کَیْ کے بعد:

     مذکورہ بالا صورتوں میں أَنْ کا مقدر کرنا واجب ہے۔ اور اگر لامِ کَیْ آجائے تو اس کے بعد أَنْ مقدر کرنا جائز ہے واجب نہیں اس لام کو لام تعلیل بھی کہتے ہیں اور یہ ما قبل کاسبب بیان کرنے کے لیے آتا ہے جیسے
ذَھَبْتُ اِلَی الْمَدْرَسَۃِ لِأُحَصِّلَ عِلْمَ الدِّیْنِ
یہاں اگر أَنْ کوظاہر کردیا جائے تو یہ بھی جائز ہے جیسے
ذَھَبْتُ اِلَی الْمَدْرَسَۃِ لِأَنْ أُحَصِّلَ عِلْمَ الدِّیْنِ۔
    جو اَنْ ظنَّ کے بعد واقع ہو اور أَنْ مشددہ سے مخفف ہو تو وہ مابعد فعل کو نصب نہیں دیتا جیسے
ظَنَنْتُ أَنْ سَیَقُوْمُ
اور اگر یہ أَنْ مصدر یہ ہو تو نصب دیتاہے جیسے
ظَنَنْتُ أَنْ تَفُوْزَ۔
    ٭۔۔۔۔۔۔ اور جو أَنْ عِلْمٌ یا اس کے مشتقات کے بعد آئے وہ اَن ْ نصب نہیں دیتا جیسے
عَلِمَ أَنْ سَیَکُوْنُ مِنْکُمْ مَرْضٰی
وغیرہ یہاں نصب اس لیے نہیں دیا کیونکہ یہ أَنْ مشددہ سے مخفف ہے ۔
Flag Counter