Brailvi Books

نصاب النحو
188 - 268
سبق نمبر: 52

        (۔۔۔۔۔۔ ظروف مبنیہ۔۔۔۔۔۔)
    وہ اسماء جو کسی فعل کے واقع ہونے کی جگہ یا زمانے پر دلالت کریں ۔انہیں اسمائے ظروف کہا جاتاہے۔جیسے یَوْمُ، قَبْلُ، بَعْدُ وغیرہ ۔ ظروف معرب بھی ہوتے ہیں اور مبنی بھی۔ 

    جن ظروف کا آخر عامل کے تبدیل ہونے کی وجہ سے تبدیل ہو جائے انہیں معرب کہتے ہیں اور جن کا آخر تبدیل نہ ہوانہیں مبنی کہتے ہیں ۔ معر ب کی مثال:۔ جیسے
جَاءَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ
 (وہ جمعہ کے دن آیا)۔

ظروف جو مبنی ہوتے ہیں مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔ اِذْ     ۲۔اِذْا     ۳۔اِنّٰی     ۴۔مَتٰی     ۵۔ مُذْ     ۶۔مُنْذُ    ۷۔ لَدٰی ۸۔ لَدُنْ ۹۔ أَیْنَ ۱۰۔ کَیْفَ ۱۱۔أَمْسِ ۱۲۔ قَطُّ ۱۳ ۔ عَوْضُ ۱۴۔ حَیْثُ ۱۵۔
اسمائے جہات ستہ:

۱۔اذ:

    یہ ظرف زمان ہے بمعنی جب اوریہ زمانہ ماضی کیلئے آتا ہے اگرچہ مضارع پر داخل ہو اس کے بعد جملہ اسمیہ بھی آسکتا ہے اور جملہ فعلیہ بھی ۔اور ہمیشہ جملے کی طرف مضاف ہو کر استعمال ہوتاہے۔ جیسے
ضَرَبْتُہ، اِذْ ضَرَبَنِیْ
(جب اس نے مجھے ماراتومیں نے اسے مار)۔

۲۔اذا:

    یہ بھی ظرف زمان ہے بمعنی جب اوریہ زمانہ مستقبل کیلئے استعمال ہوتا ہے اگرچہ ماضی
Flag Counter