Brailvi Books

نصاب النحو
185 - 268
یَسْوَدُّ قَلْبُکَ
(جب تو اللہ کی نافرمانی کریگا، تو تیرا دل کالاہو جائے گا)۔

ز۔۔۔۔۔۔۲۔غیر جازمہ:

    وہ کلمات جو شرط کا معنی دیتے ہیں لیکن فعل مضارع کو جزم نہیں دیتے انہیں غیر جازمہ کہتے ہیں۔ یہ سات ہیں۔

    ۱۔ لَوْ(اگر)۲۔ أَمَّا(بہرحال)۳۔ لَوْلاَ(اگرنہ)۴۔ کُلَّمَا(جب بھی)۵۔ اِذَا(جب)۶۔ لَوْمَا(اگر نہ) ۷۔لَمَّا(جب) ۔
اِن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭۔۔۔۔۔۔لو:

    یہ اس بات کے اظہار کیلئے آتا ہے کہ شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے جزاء بھی نہیں پائی جارہی ہے۔جیسے
لَوْکُنْتُ أَعْمَلُ لَفُزْتُ
(اگر میں عمل کرتا تو ضرور کامیاب ہو جاتا)۔ 

٭۔۔۔۔۔۔اما:

    یہ اسم پر اس لئے داخل ہوتاہے تاکہ شرط کے معنی کی تفصیل بیا ن کرے اس کے جواب پر فاء کا داخل کرنا لازم ہے۔ جیسے
لِزَیْدٍ صَدِیْقَانِ أَمَّا أَحَدُھُمَا فَصَالِحٌ وَأَمَّا ثَانِیْھِمَا فَشُجَاعٌ۔
٭۔۔۔۔۔۔لولا، لوما:

    یہ دونوں کلمات اس بات کے اظہار کیلئے آتے ہیں کہ شرط کے پائے جانے کی وجہ
Flag Counter