Brailvi Books

نصاب النحو
168 - 268
    افعال رجا ء کبھی تامہ بھی ہوتے ہیں یعنی صرف فاعل کے ساتھ ملکر جملہ بن جاتے ہیں اور خبر کی ضرورت نہیں ہوتی اس وقت انکا فاعل مصدر مؤول ہوگا جیسے
عَسٰی أَن یَّقُوْمَ، اِخْلَوْلَقَ أَن یَأْتِیَ ۔عَسٰی
فعل جامد ہے سوائے ماضی کے اس سے کوئی اور صیغہ نہیں آتا اور اس کی خبر کے ساتھ اکثر أَنْ آتا ہے ۔ حَرٰی اور اخْلَوْلَقَ کی خبر کے ساتھ أَنْ کا لانا واجب ہے ۔ جیسے
اِخْلَوْ لَقَ الْمُذْنِبُ اَنْ یَّتُوْبَ
(امیدہے کہ گناہ گارتوبہ کرلے گا)۔
حَرٰی الْغَائِبُ أَن یَّحْضُرَ
 (امید ہے کہ غائب حاضر ہو جائے )۔

    وہ افعال جو خبر کی ابتداء اور شروع کرنے پر دلالت کرتے ہیں ان کو افعال شروع کہتے ہیں ۔یہ مندرجہ ذیل ہیں۔
    اَنْشَأَ،طَفِقَ،أَخَذَ،جَعَلَ ،عَلَقَ،قَامَ،أَقْبَلَ ۔
جیسے
طَفِقَ الطِّفْلُ یَتَّکَلَّمُ
 (بچہ کلام کرنے لگا )۔ان کی خبر بغیر أَنْ کے استعمال ہوتی ہے ۔
Flag Counter