(قریب ہے کہ پانی جم جائے)۔
ترکیب:
کَرَبَ فعل مقارب،الْمَاءُ اس کا اسم،یَجْمُدُاس کی خبر، اپنے اسم اور خبر سے ملکر جملہ فعلیہ انشائیہ ۔
افعال مقاربہ کا استعمال تین طرح سے ہوتا ہے ۔
۱۔جو فعل اس بات پر دلالت کرنے کے لیے آئے کہ خبر کا حصول قریب ہے ان کو افعال مقاربہ کہتے ہیں ۔جیسے
کَرَبَ الشِّتَاءُ یَنْقَضِی
(قریب ہے کہ سردی ختم ہو جائے)یہ تین ہیں
اور کَرَبَ کی خبر اکثر بغیر أَنْ کے آتی ہے اور أَوْشَکَ کی خبرکے ساتھ اکثر أَنْ آتا ہے۔
۲۔ وہ فعل کہ جن کی خبر کے حاصل ہونےکی امید ہو ان کو افعال رجاء کہتے ہیں یہ بھی تین ہیں ۔عَسٰی ،حَرٰی اور اِخْلَوْلَقَ جیسے
عَسٰی رَبُّکُمْ أَنْ یَّرْحَمَکُمْ
(امید ہے کہ تمہارا رب عزوجل تم پر رحم فرمائے)۔