| نصاب النحو |
معطوف کی تعریف:
معطوف وہ تابع ہے جو حرف عطف کے بعد واقع ہو اور تابع ومتبوع دونوں مقصود بالنسبۃہوں۔ تابع کو معطوف اور متبوع کو معطوف علیہ کہتے ہیں ، جیسےجَاءَ نِیْ زَیْدٌ وَعَمْرٌو۔
میں زَیْدٌ معطوف علیہ اور عَمْرٌو معطوف ہے۔
نوٹ:
تابع اور متبوع دونوں مقصود بالنسبۃ تو ہونگے لیکن ضروری نہیں کہ دونوں کی طرف نسبت کی نوعیت بھی ایک ہو جیسےجَاءَ نِیْ زَیْدٌ لاَ عَمْرٌو،
یہاں زَیْدٌ کی طرف آنے کی اور عَمْرٌو کی طرف نہ آنے کی نسبت کی گئی ہے۔ اور یہاں یہ مقصود بھی تھا کہ زَیْدٌ کی طرف آنے کی نسبت کی جائے اور عَمْرٌو سے اسکی نفی کی جائے لہذا یہ دونوں مقصود بالنسبۃ ہوئے اگرچہ نسبت کی نوعیت مختلف ہے۔ حرف عطف دس ہیں :
۱۔ واؤ ۲۔ فاء ۳۔ ثم ۴۔ حتٰی ۵۔ او ۶۔اما ۷۔ ام ۸۔ لا ۹۔ بل ۱۰ ۔لٰکن ۔
معطوف کے چندضروری قواعد:
٭۔۔۔۔۔۔اسم کاعطف اسم پر،فعل کا فعل، حرف کا حرف،مفرد کا مفرد، جملے کاجملے ، نیز عامل کا عامل ، اور معمول کا معمول پر ہوتا ہے۔