(علی نے شیر کی طرح حملہ کیا) اس مثال میں أَسَدًا حال واقع ہو رہا ہے جوکہ اسم جامد ہے۔
۵۔ کبھی جملہ خبریہ بھی حال واقع ہوتاہے۔ جیسے
رَأَیْتُ الأَمِیْرَ وَ ھُوَ رَاکِبٌ
(میں نے امیر کو سواری کی حالت میں دیکھا)۔
۶۔ جب جملہ حال بن رہا ہوتو اس صورت میں حال اور ذوالحال کے درمیان تعلق پیدا کرنے کیلئے ایک رابطے کا ہونا ضروری ہے اور یہ رابطہ واؤ یا ضمیر یا دونوں ہوسکتے ہیں ۔ جیسے
لاَ تَضْرِبِ الرَّجُلَ وَ ھُوَ مَظْلُوْمٌ
( آدمی کو نہ مار اس حال میں کہ وہ مظلوم ہے )اس مثال میں تعلق کیلئے واؤ اور ضمير دونوں موجود ہیں ۔ اور
کُنْتُ نَبِیًّا وَّآدَمُ بَیْنَ الْمَاءِ وَ الطِّیْنِ
(ميں نبی تھا اس حال ميں کہ آدم پانی اور مٹی کے درميان تھے) اس مثال میں تعلق پیدا کرنے کیلئے واؤ موجود ہے۔
ضَرَبْتُ زَیْدًا ھُوَ قَائِمٌ
اس میں ھُوَ تعلق پیدا کرنے کیلئے موجود ہے۔
۷۔ حال کبھی جملہ فعلیہ ہوتاہے اورکبھی جملہ اسمیہ۔ اگر حال جملہ فعلیہ ہو اور ماضی ہو تو اس سے پہلے قَدْ کا ہونا ضروری ہے۔ جیسے
جَاءَ الْمُصَلِّی وَقَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃُ
(نمازی آیا اس حال میں کہ جماعت کھڑی ہو چکی تھی)۔