۱۔مؤنث حقیقی کی تعریف:
وہ مؤنث جس کے مقابلے میں نر جاندار ہو چاہے اس میں علامت تانیث ہو یا نہ ہو۔ جیسے:اِمْرَأۃٌ۔ اس کے مقابلے میں اِمْرَءٌ (مرد)نر جاندار ہے اور أَتَانٌ (گدھی)اس کے مقابلے میں حِمَارٌ(گدھا)نر جاندارہے۔
۲۔ مؤنث لفظی کی تعریف:
وہ مؤنث جس کے مقابلے میں کوئی نر جاندار نہ ہو خواہ اس میں علامت تانیث ہو یانہ ہو۔جیسے: ظُلْمَۃٌ(اندھیرا)اور عَیْنٌ (پانی کا چشمہ)
تقسیم ثانی
اس اعتبار سے بھی مؤنث کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ مؤنث قیاسی ۲۔ مؤنث سماعی
۱۔مؤنث قیاسی کی تعریف:
وہ مؤنث جس میں علامت تانیث لفظا ًموجود ہو۔ جیسے: عَائِشَۃُ۔
۲۔مؤنث سماعی کی تعریف:
وہ مؤنث جس میں علامت تانیث لفظا ًموجود نہ ہو لیکن اہل عرب اسے بطور مؤنث استعمال کرتے ہوں ۔ جیسے: اَرْضٌ، شَمْسٌ۔