جنس کے اعتبار سے اسم کی دو قسمیں ہیں : ۱۔ مذکر ۲۔ مؤنث
۱۔اسم مذکرکی تعریف:
وہ اسم جس میں تانیث کی علامت نہ ہو۔جیسے : فَرَسٌ(گھوڑا)۔
۲۔اسمِ مؤنث کی تعریف:
وہ اسم جس میں تانیث کی علامت(۱)پائی جاتی ہو۔ جیسے:نَاقَۃٌ (اونٹنی)
علاماتِ تأنیث:
تانیث کی تین علامات ہیں : ۱۔ گول تاء (ۃ)جیسے: بَقَرَۃٌ۔ ۲۔ الف مقصورہ جیسے:بُشْرٰی۔ ۳۔ الف ممدودہ جیسے:سَوْدَآءُ۔
فائدہ:
مؤنث کی دو تقسیمیں ہیں:(۱)مؤنث کے مقابلے میں نر جاندار ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے۔ (۲)مؤنث کے آخر میں علامت تانیث ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے۔
تقسیم اول
اس اعتبار سے مؤنث کی دو قسمیں ہیں:۱۔ مؤنث حقیقی ۲۔مؤنث لفظی