Brailvi Books

نصاب النحو
109 - 268
بذلک أمس) کا زمانہ گذشتہ ہے۔
أَکْرَمْتُہ، لِاکْرَامِہٖ أَخِیْ
(میں نے اس کی عزت کی اس لیے کہ اس نے میرے بھائی کی تعظیم کی )اس مثال میں فعل(اکرمت)کا فاعل متکلم ہے جبکہ مفعول لہ (لاکرامہ)کا فاعل غائب ہے ۔لہذا ان دونوں مثالوں میں مفعول لہ منصوب نہیں ہو سکتا۔

     ۵۔اگر مفعول لہ منصوب ہوتو اسے مفعول لہ صریح کہتے ہیں ۔ اور اگر مجرور ہوتو اسے مفعول لہ غیر صریح کہتے ہیں۔ جیسے
 ( یَجْعَلُوْنَ أَصَابِعَھُمْ فِیْ أٰذٰانِھِمْ مِنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ)
ترجمہ کنز الایمان:'' اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس رہے ہیں، کڑک کے سبب، موت کے ڈر سے ''۔اس مثال میں حَذَرَ الْمَوْتِ مفعول لہ صریح ہے اورمِنَ الصَّوَاعِقِ مفعول لہ غیر صریح ہے۔
Flag Counter