Brailvi Books

نصاب النحو
1 - 268
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سبق نمبر: 1

(۔۔۔۔۔۔ابتدائی باتیں۔۔۔۔۔۔)
علم نحو کی تعریف: 

     نحو کا لغوی معنی راستہ ،کنارہ یا ارادہ کرناہے۔جبکہ اصطلاح میں اس سے مراد وہ علم ہے جس میں ایسے قواعد بیان کئے جائیں کہ جن کے ذریعے اسم ،فعل اور حرف کے آخر میں تبدیلی واقع ہونے یانہ ہو نے اور اس میں تبدیلی کی نوعیت کا علم حاصل ہو،نیز کلمات کو آپس میں ملانے کا طریقہ بھی معلوم ہو۔

غرض(فائدہ):

    عربی لکھنے اور بولنے میں ترکیبی غلطیوں سے بچنا۔

موضوع کی تعریف:

    کسی علم کا موضوع وہ شے ہوتی ہے جس کی ذات سے متعلقہ احوال کے بارے میں اس علم میں بحث کی جائے ، جیسا کہ علم طب کا موضوع بدنِ انسانی ہے۔

علم نحو کا موضوع:

    اس علم کا موضوع کلمہ اور کلام ہے ؛کہ اس علم میں ان ہی کے احوال سے بحث ہوتی ہے۔

نحو کو نحوکہنے کی وجوہات:

    ۱۔ نحو کا ایک معنی''طریقہ''ہے۔چونکہ متکلم اس علم کے ذریعے عرب کے طریقے پر
Flag Counter