صحابہ کرام علیہم الرضوان کی تعداد کے بارے میں قطعی طور پر توکوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکتا لیکن محتاط اندازے کے مطابق ان کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہے۔
اہل سنت کے نزدیک بالاتفاق افضل ترین صحابہ سیدنا صدیق اکبر پھر فاروق اعظم پھر عثمان غنی اور پھر علی المرتضی رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ہیں۔ ان کے بعد دیگر عشرہ مبشرہ ،پھراصحاب بدرواحداورپھر اہل بیعت رضوان۔
وہ صحابہ کرام جن سے کثیر تعداد میں احادیث مروی ہیں ان کو مکثرین صحابہ کہاجاتاہے یہ وہ حضرات ہیں جن کی مرویات کی تعداد دوہزار سے زائد ہے ان کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں۔
(1)۔۔۔۔۔۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ: