Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
50 - 95
سبق نمبر (5)

(۔۔۔۔۔۔دو راویوں کے درمیان الفاظِ حدیث میں اختلاف کی وجہ سے خبر کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
دو راویوں کے درمیان الفاظ ِحدیث میں اختلاف کی دو اقسام ہیں:

    (۱)۔۔۔۔۔۔ ثقہ اپنے سے ارجح کی مخالفت کریگا ۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔ ضعیف راجح کی مخالفت کریگا۔
شاذ ومَحْفوظ:
     اگر ثقہ راوی اپنے سے ارجح (اوثق) کی مخالفت کرے تو ثقہ کی روایت کو شاذ جبکہ ارجح کی روایت کو محفوظ کہیں گے۔
شاذ ومحفوظ کی مثال:
     یاد رہے کہ شذوذ کبھی سند میں ہوتا ہے اور کبھی متن میں۔
شُذُوذ فی السَنَد کی مثال:
     رَوَی التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ مِنْ طَرِیْقِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ عَنْ عَوْسَجَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ''اَئنَّ رَجُلاً تُوُفِّیَ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہِ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَمْ یَدَعْ وَارِثاً اِلاَّ مَوْلیً ہُوَ أَعْتَقَہ، ''۔
Flag Counter