حدیث کی درج ذیل گیارہ اعتبارات سے تقسیمات کی گئی ہیں۔ (۱)۔۔۔۔۔۔کثرت وقلتِ طرق کے اعتبارسے خبر کی اقسام: متواتر، مشہور ، عزیز، غریب (۲)۔۔۔۔۔۔غرابتِ سند کے اعتبار سے خبر غریب کی اقسام: فرد مطلق، فرد نسبی (۳)۔۔۔۔۔۔قابلِ استدلال ہونے یا نہ ہونے کے اعتبارسے خبر واحد کی اقسام: مقبول ، مردود (۴)۔۔۔۔۔۔صفاتِ راوی کے اعتبار سے خبر مقبول کی اقسام: صحیح لذاتہ، صحیح لغیرہ، حسن لذاتہ، حسن لغیرہ (۵)۔۔۔۔۔۔دوراویوں کے درمیان الفاظِ حدیث میں اختلاف کی وجہ سے خبر کی اقسام: محفوظ ، شاذ، معروف، منکر (۶)۔۔۔۔۔۔دوراویوں کے درمیان الفاظ ِحدیث میں موافقت کے اعتبار سے فرد نسبی کی اقسام: متابِع، متابَع، شاہد (۷)۔۔۔۔۔۔خبرِ مقبول کے معارضہ سے سلامت ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے اس کی اقسام: محکم، مختلف الحدیث، ناسخ، منسوخ (۸)۔۔۔۔۔۔سند میں سقوط ِراوی کے اعتبار سے خبر مردود کی اقسام: معلق ، مرسل، معضل، منقطع، مدلس