Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
28 - 95
والے معنی مراد ہونگے۔
اَثَر:
    اس کے بارے میں دو قول ہیں ایک قول کے مطابق اثر اور حدیث دونوں مترادف ہیں، اور ایک قول کے مطابق دونوں میں فرق ہے کہ اثر وہ ہے اقوال وافعال ہیں جو صحابہ وتابعین کی طرف منسوب ہوں۔
سَنَد:
    راویوں کا وہ سلسلہ جو متن تک لے جائے، اسے اسناد بھی کہتے ہیں۔
مَتَن:
    جس کلام پر سند کی انتہاء ہوجائے۔
(۔۔۔۔۔۔ابتدائی باتیں۔۔۔۔۔۔)
علمِ اُصولِ حدیث کی تعریف:
    ایسے اصول وقواعد کا علم جن کے ذریعے قبول ورد کے اعتبارسے سند ومتن کے احوال جانے جائیں۔
موضوع:
    سند ومتن، قبول ورد کے اعتبار سے۔
غرض وغایت:
    صحیح وغیر صحیح احادیث کی پہچان۔
علم حدیث کا حکم:
    ''الوسیط'' میں ہے اس علم کو حاصل کرنا فرض کفایہ ہے اگر ساری امت میں اس کا عالم نہ پایاجائے توساری امت گنہگار ہوگی۔
Flag Counter