| نصاب الصرف |
اسم مشتق کی تعریف پہلے بیان ہو چکی، یہاں اس کی اقسام اور ان کی تعریفات ذکر کی جاتی ہیں۔فعل سے کل چھ اسماء مشتق ہوتے ہیں:(۱)اسم فاعل ، (۲)اسم مفعول ، (۳)اسم تفضیل،(۴)صفت مشبہ،(۵) اسم آلہ، اور(۶)اسم ظرف۔
(۱)اسم فاعل کا بیان
اسم فاعل کی تعریف:
وہ اسم مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس کے ساتھ فعل قائم ہو ۔جیسےنَاصِرٌ (مددکرنے والا)۔
نوٹ :
ثلاثی مجرد اور غیر ثلاثی مجرد سے جدا جدا طریقہ پر اسم فاعل بنایا جاتاہے ۔(۱)ثلاثی مجرد سے اسم فاعل بنانے کاطریقہ:
فعل مضارع معروف سے علامت مضارع حذف کرکے فاء کلمے کے بعد الف کااضافہ کر یں، عین کلمہ کو کسرہ دیں اور آخر میں تنوین لگادیں۔ جیسے یَفْعَلُ سے فَاعِلٌ۔
(۲)غیرثلاثی مجرد سے اسم فاعل بنانے کاطریقہ:
مضارع معروف سے علامتِ مضارع حذف کرکے اس کی جگہ میم مضموم لگا دیں، آخرکے ما قبل کو کسرہ اور آخرمیں تنوین لگادیں ۔ جیسے
یَجْتَنِبُ سے مُجْتَنِبٌ۔