| نصاب الصرف |
فعل نہی کی تعریف:
وہ فعل جس کے ذریعہ کسی کو کسی کام سے روکا جائے ۔جیسے لاَ تَفْعَلْ(نہ کر تو ایک مرد )
تنبیہ:
اس کی بھی دو قسمیں ہیں:(۱) فعل نہی معروف (۲) فعل نہی مجہول۔
فعل نہی معروف بنانے کاطریقہ:
فعل مضارع معروف کے شروع میں''لائے نہی''لگانے سے فعل نہی معروف بن جاتا ہے ۔ جیسےتَفْعَلُ سے لاتَفْعَلْ۔
فعل نہی مجہول بنانے کاطریقہ:
فعل مضارع مجہول کے شروع میں لائے نہی لگانے سے فعل نہی مجہول بن جاتاہے ۔ جیسےیُفْعَلُ سے لا یُفْعَلْ۔
تنبیہ:
لائے نہی فعل مضارع پرداخل ہوکراس میں دو طرح کا عمل کرتاہے:
(۱) لفظی اور (۲) معنوی۔
٭۔۔۔۔۔۔لائے نہی کالفظی عمل:
(۱)۔۔۔۔۔۔لائے نہی فعل مضارع پر داخل ہوکرلفظی عمل وہی کرتاہے جو لفظ''لَمْ''کرتا ہے۔ یعنی پانچ مرفوع صیغوں کو جزم دیتا ہے ۔جیسےتَفْعَلُ سے لاتَفْعَلْ۔