Brailvi Books

نصاب الصرف
7 - 342
سبق نمبر 4



             (۔۔۔۔۔۔شش اقسام کا بیان۔۔۔۔۔۔)
     حروف اصلیہ اور حروف زائدہ کے ا عتبار سے کلمہ کی چھ اقسا م ہیں:

    (۱)ثلاثی مجرد (۲)ثلاثی مزیدفیہ (۳) ربا عی مجرد (۴)رباعی مزیدفیہ (۵) خماسی مجرد (۶) خماسی مزیدفیہ ۔ انہی چھ اقسام کو ''شش اقسام''کہتے ہیں۔

تنبیہ:

    اگر کلمہ میں حروف اصلیہ تین ہوں تو اس کلمہ کو ثلاثی ،چار ہوں تورباعی، اور پانچ ہوں تو خماسی کہتے ہیں، پھر اگران حروف اصلیہ کے ساتھ کلمہ میں کوئی زائد حرف بھی ہوتو اسے مزید فیہ ، اوراگرنہ ہو تواسے مجرد کہا جاتا ہے۔(ان سب کی تعریفات و امثلہ درج ذیل ہیں)

(۱)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مجرد:

    وہ کلمہ جس میں حروف اصلیہ تین ہوں اور کوئی زائدحرف نہ ہو ۔ جیسے نَصَرَ(مدد کی اس ایک مرد نے ) بروزن فَعَلَ اورزَیْدٌ (نام)بروزنفَعْلٌ۔ 

(۲)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مزید فیہ:

    وہ کلمہ جس میں حروف اصلیہ تین ہوں اور کوئی زائدحرف بھی ہو۔ جیسےأَکْرَمَ (تعظیم کرنا)بروزن أَفْعَلَ۔ اورسِرَاجٌ (چراغ )بروزن فِعَالٌ۔ (أَکْرَمَ میں ''ہمزہ ''اور سِرَاجٌ میں'' الف''زائد ہیں)
Flag Counter