| نصاب الصرف |
فعل نفی تاکید بلن کی تعریف:
وہ فعل جو مستقبل میں کام کے نہ ہونے پر تاکید کے ساتھ دلالت کرے ۔ جیسےلَنْ یَّفْعَلَ (ہرگز نہیں کریگا وہ ایک مرد )۔
بنانے کاطریقہ:
مضارع معروف کے شروع میں لفظ''لَنْ''کااضافہ کرنے سے فعل نفی تاکید بلن معروف بن جاتا ہے ۔جیسےیَضْرِبُ سے لَنْ یَضْرِبَ۔
نوٹ:
(۱)۔۔۔۔۔۔ اس سے بھی مجہول، مضارع مجہول کی طرح بنتا ہے ۔جیسےلَنْ یَضْرِبَ سے لَنْ یُضْرَبَ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ لَنْ بھی فعل مضارع پرداخل ہوکر اس میں دو طرح عمل کرتا ہے ۔
(۱) لفظی (۲)معنوی
(۱)۔۔۔۔۔۔لفظی عمل:
(۱) فعل مضارع کے ان پانچ صیغوں کو نصب دیتاہے جن کے آخر میں ضمہ ہوتاہے ۔ جیسےیَفْعَلُ سےلَنْ یَّفْعَلَ۔
(۲)اگران پانچ صیغوں کے آخر میں حرف علت ہو تو اسے نہیں گرا تا۔ جیسے
یَرْمِی ْسےلَنْ یَّرْمِیَ، یَدْعُوْسےلَنْ یَدْعُوَ۔
ہاں اگرآخرمیں حرف علت الف ہو تواس کا