اس کی پہچان کے لیے سب سے پہلے اس کلمہ کاوزن معلوم کرنا ضروری ہے۔صرفیوں نے کلمے کا وزن کرنے کے لئے بطورِ میزان تین حروف کا انتخاب کیا ہے ف، ع اور ل، لہذا ہر کلمے کے وزن میں ہمیشہ ف، ع اور ایک یا دو یا تین ل ضرور ہوں گے۔ وزن معلوم کرنے کے بعد جو حروف ف،ع اور ایک یا دو یا تین لام کی جگہ پر واقع ہوں گے وہ ''حروف اصلیہ''اور جواِن کے علاوہ ہوں گے وہ ''حروف زائدہ''کہلائیں گے۔ جیسے :ضَرَبَ بروزن فَعَلَ اور أَکْرَمَ بروزن أَفْعَلَ(اس مثال میں ہمزہ زائدہ ہے )
فائدہ:
(۱) ۔۔۔۔۔۔موزون میں جو حرف وزن کے فاء کے مقابلے میں آئے اُسے فاء کلمہ،جو عین کے مقابلے میں آئے اُسے عین کلمہ اور جو لام کے مقابلے میں آئے اُسے لام کلمہ کہاجاتا ہے ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ حروف زائدہ دس ہیں جن کا مجموعہ