قا عد ہ (۶):
اگرلام کلمہ میں واؤ یا یاء مضموم ہو اور ان کا ماقبل بھی مضموم یامکسورہواور ان کامابعد واوِ جمع یایائے مخاطبہ نہ ہو توان کی حرکت کو حذف کردینا واجب ہے ۔ جیسے:یَدْعُوُسے یَدْعُوْ اور یَرْمِیُ سے یَرْمِیْ۔
قا عد ہ (۷):
اگرلام کلمہ میں واو مضموم اور اس کے بعد ''واو جمع'' ہوتواس کی حرکت کو حذف کردیتے ہیں،اورواو اجتماع ساکنین کی وجہ سے گرجاتا ہے۔جیسے: یَدْعُوُوْنَ سے یَدْعُوْنَ۔
قا عد ہ (۸):
اگرلام کلمہ میں واو مکسور ہواور اس کا ماقبل مضموم ہو اور اس کے بعد یائے مخاطبہ ہوتو اس کی حرکت ماقبل کو دیتے ہیں اورواو کسرہ کے بعد واقع ہونے کی وجہ سے یاء سے بدل کراجتماع ساکنین کے سبب ساقط ہوجاتی ہے ۔ جیسے: تَدْعُوِیْنَ سے تَدْعِیْنَ۔
قا عد ہ (۹):
واؤ یا یاء لام کلمہ میں الف زائد ہ کے بعد واقع ہوں تو انہیں ہمزہ سے بدل دینا واجب ہے ۔ جیسے: دُعَاوٌ سے دُعَاءٌ، اوراِسْتِدْعَاوٌسے اِسْتِدْعَاءٌ۔
فائدہ:
دَاعٍ کی جمع دِعَاوٌسے دِعَاءٌ، اِسْمٌ کی جمع اَسْمَاوٌ سے اَسْمَاءُ، حَیٌّ کی جمع اَحْیَاء سے اَحْیَاءٌ نیز کِسَاوٌ سے