Brailvi Books

نصاب الصرف
246 - 342
سبق نمبر 45



(۔۔۔۔۔۔ناقص کے قواعد۔۔۔۔۔۔)
قا عد ہ (۱): 

    واؤ یا یاء متحرک ماقبل مفتوح کو الف سے بدل دیا جاتا ہے ۔ جیسے: دَعَوَ سے دَعَا اور یَخْشَیُ سے یَخْشٰی۔ 

قا عد ہ (۲): 

    واؤ مضموم ماقبل مضموم اور یاء مضموم ما قبل مکسور کو ساکن کردینا واجب ہے بشرطیکہ اس کے بعد واؤ مدہ نہ ہو ۔جیسے: یَدْعُوُسے
یَدْعُوْ، یَرْمِیُ
سے
یَرْمِیْ۔
قا عد ہ (۳): 

     کلمہ کے آخر میں کسرہ کے بعدواؤ واقع ہو تو اسے یاء سے اور ضمہ کے بعد یاء واقع ہو تو اسے واؤ سے بدل دینا واجب ہے ۔ جیسے:
دُعِوَ
سے
دُعِیَ ، نَہُیَ
سے
نَہُوَ۔
قا عد ہ (۴): 

     وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہواوراس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہوتو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے ۔جیسے:
یُدْعَوَانِ
سے
یُدْعَیَانِ، اِسْتَعْلَوْتُ
سے
اِسْتَعْلَیْتُ۔
    اس صورت میں اگر اس کاماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے۔جیسے: یَرْضَوُ سے یَرْضٰی اوراِسْتَدْعَوَ سے اِسْتَدْعٰی۔ 

تنبیہ:

    محققینِ صَرف کے نزدیک اسی قاعدے کے تحت مِدْعَاءٌ اسم آلہ کی جمع مَدَاعِیْوُ
Flag Counter