Brailvi Books

نصاب الصرف
203 - 342
سبق نمبر 39



(۔۔۔۔۔۔مثال کے قواعد ۔۔۔۔۔۔)
قا عد ہ (۱):

     جوواؤ،علامت مضارع مفتوحہ اورکسرہ کے درمیان واقع ہو اسے گرادینا واجب ہے۔ جیسے : یَوْعِدُ سے یَعِدُ ۔

تنبیہ:

     (۱)۔۔۔۔۔۔وہ مضارع معروف مثال واوی جس کی ماضی نہیں آتی ان سے بھی واؤ کو حذف کرنا واجب ہے ۔ جیسے: یَذَرُ اور یَدَعُ یہ اصل میں یَوْذَرُاوریَوْدَعُ تھے ۔( ان کی ماضی نہیں آتی )

    (۲)۔۔۔۔۔۔ یَہَبُ اصل میں یَوْھِبُ تھا ۔واومذکورہ قاعدے کے تحت گری پھرحرف حلقی کی رعایت کرتے ہوئے عین کلمہ کو فتحہ دیا تو یَہَبُ ہوگیا۔

قا عد ہ (۲):

     واؤ ساکن ما قبل مکسور کو (ی)سے بدلنا واجب ہے (بشرطیکہ وہ باب اِفْتِعَالٌ کا فاء کلمہ نہ ہو،اورنہ مدغم ہو) ۔ جیسے: مِوْعَادٌ سے مِیْعَادٌ ، مِوْہَابٌ سے مِیْہَابٌ۔

فائدہ:

    اِتَّصَلَ اصل میں اِوْتَصَلَ تھا(واو ساکن ماقبل مکسور)مگر اس میں واوکویاء سے نہیں بدلاگیا ؛ اس لیے کہ وہ اِفْتِعَالٌ کا فاء کلمہ ہے، اسی طرح اِجْلِوَّاذٌ میں واو ساکن کو یاء سے نہیں بدلاجاتا ؛ کیونکہ وہ مدغم ہے۔
Flag Counter