وغیرہ۔ سہ اقسام: کلمہ کی تین اقسام (اسم، فعل، اور حرف)کو ''سہ اقسام'' کہتے ہیں۔ شش اقسام: کلمہ کی چھ اقسام (ثلاثی مجرد، ثلاثی مزیدفیہ، رباعی مجرد،رباعی مزیدفیہ، خماسی مجرد اور خماسی مزیدفیہ)کو ''شش اقسام''کہاجاتا ہے ۔ ہفت اقسام: کلمہ کی سات اقسام (صحیح، مہموز، مضاعف،مثال، اجوف،ناقص اورلفیف)کو ''ہفت اقسام '' سے موسوم کیا جاتاہے۔
(۱) سہ اقسام کابیان
اس سے مرادکلمہ کی وہ تین قسمیں ہیں جواپنے معنی پرمستقلادلالت کرنے یا نہ کرنے کے اعتبارسے بنتی ہیں یعنی :اسم ، فعل اور حرف۔ (۱)۔۔۔۔۔۔ اسم: وہ کلمہ جو دوسرے کلمہ سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت کرے اور اس کا معنی کسی زمانے (ماضی ،حال یا مستقبل )سے ملاہوا نہ ہو۔ جیسے
زَیْدٌ، ضَارِبٌ، مَنْصُوْرٌ
وغیرہ۔