Brailvi Books

نصاب الصرف
3 - 342
 (۲)۔۔۔۔۔۔فعل:

    وہ کلمہ جو دوسرے کلمہ سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت کرے اور اس کامعنی کسی زمانے(ماضی ،حال یامستقبل)سے ملاہواہو ۔ جیسے نَصَرَ(مدد کی اس ایک مرد نے )

(۳)۔۔۔۔۔۔حرف:

    وہ کلمہ جو دوسرے کلمہ (اسم یافعل)سے ملے بغیر اپنے معنی پردلالت نہ کرے۔ جیسے مِنْ (سے) ِلٰی (تک )

    پھر مشتق ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے اسم کی تین اقسام ہیں: 

(۱) مصدر (۲)مشتق (۳)جامد۔

(۱)۔۔۔۔۔۔ مصدر:

    وہ اسم جس سے دوسرے کلمات مشتق(بنتے )ہوں اوروہ خود کسی سے مشتق نہ ہو۔اس کے اردو ترجمہ میں ''نا ''آتا ہے ۔ جیسے نَصْرٌ(مدد کرنا )

(۲)مشتق:

    وہ اسم جو مصدر سے بنایاجائے۔ جیسے نَاصِرٌ (مدد کرنے والا )یہ ''یَنْصُرُ''سے بنا یا گیاہے، اور
''یَنْصُرُ'' ''نَصْرٌ''
سے ۔

(۳)۔۔۔۔۔۔جامد:

    وہ اسم جو نہ خود کسی سے بنا ہواور نہ اس سے دیگر کلمات بنتے ہوں۔ جیسے
زَیْدٌ، بَکْرٌ
وغیرہ۔
Flag Counter