لَمْ یَفِرَّ، لَمْ یَفِرِّ، لَمْ یَفْرِرْ۔
اوراگر پہلے حرف کاماقبل مضموم ہوتو ضمہ دینا بھی جائز ہے ۔ جیسے:
لَمْ یَمُدَّ، لَمْ یَمُدِّ، لَمْ یَمُدُّ، لَمْ یَمْدُدْ۔
قاعدہ (۶):
مصدر کے علا وہ ہر وہ اسم جو فِعَّالٌ کے وزن پر ہو، اس کے پہلے عین کلمہ کو یاء سے بدلنا واجب ہے ۔ جیسے:
''ادغام کی شرائط ''
دو حروف میں ادغام کے لیے در ج ذیل شرائط کاپایاجانالازم ہے، اگران میں سے ایک بھی شرط مفقود ہو تو ادغام ممنوع ہو گا۔
(۱)۔۔۔۔۔۔ اُن دونوں حروف میں سے پہلا حر ف مدغم فیہ نہ ہو ۔ جیسے:حَبَّبَ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔ ان میں سے کوئی حرف الحاق کے لیے زائد نہ ہو ۔ جیسے:جَلْبَبَ۔
(۳) ۔۔۔۔۔۔ان میں سے کوئی حرف تعلیل کا تقاضا نہ کرتا ہو ۔ جیسے:قَوِوَ۔