Brailvi Books

نصاب الصرف
187 - 342
سبق نمبر 36 



(۔۔۔۔۔۔مضاعف کے قواعد۔۔۔۔۔۔)
    کسی کلمہ میں ایک جنس کے دو حروف کے اجتماع کے باعث جوثقل پیداہوتاہے اسے درج ذیل قواعد کے ذریعہ دور کیاجاتاہے۔

قاعدہ (۱):

    اگرکلمہ کی ابتداء میں دوحروف ایک جنس کے آجائیں تو ان دونوں کاآپس میں ادغام کرنا جائز ہے ۔جیسے:
تَتَارَکَسے اِتَّارَکَ اورفَتَتَضَارَبُ سےفَتَّضَارَبُ۔
تَتَارَکَ
سے
اِتَّارَکَ
اور
فَتَتَضَارَبُ
سے
فَتَّضَارَبُ۔
     لیکن اس ادغام کے جائزہونے کے دو شرائط ہیں:

    (۱)۔۔۔۔۔۔ دونوں ہم جنس حروف ثلاثی مجرد یارباعی مجرد کے شروع میں نہ ہوں۔

     (۲)۔۔۔۔۔۔اگر یہ دونوں ہم جنس حروف مضارع کی ابتداء میں ہوں توضروری ہے کہ بعدِادغامْ ہمزہ وصلیہ کی ضرورت نہ پڑے ورنہ ادغام نہیں کیاجائے گا ۔ جیسے:تَتَضَارَبُ۔

قاعدہ (۲):

    اگر دو نوں ہم جنس حروف متحرک ہوں اوران کاماقبل حرف بھی متحرک یا مدہ ہو توپہلے حرف کی حرکت کو حذف کرکے ادغام کرنا واجب ہے ۔جیسے:
مَدَدَ سے مَدَّ، حَاجَجَ سے حَاجَّ ۔
قاعدہ (۳):

     مذکورہ بالا صورت میں اگرما قبل حرف ساکن غیر مدہ ہو تو پہلے حرف کی حرکت کواس حرف کی طرف نقل کرکے ادغام کریں گے۔ جیسے:
یَمْدُدُ سے یَمُدُّ، یَفْرِرُسے یَفِرُّ،
Flag Counter