| نصاب الصرف |
ابواب باب کی جمع ہے اصطلاحِ صرف میں مخصوص ثلاثی مجردکے ماضی و مضارع دونوں کے پہلے صیغے کوملا کر اسے''باب''کا نام دیتے ہیں، اورثلاثی مجردکے علاوہ مصادر کے مخصوص اوزا ن کو باب کہتے ہیں ۔ جیسے:باب
ضَرَبَ یَضْرِبُ،
باب
فَتَحَ یَفْتَحُ،
باب
اِفْعَال ٌ
وغیرہا ۔
ثلاثی مجرد کے ابواب:
ثلاثی مجرد کے کل آٹھ ابواب ہیں جن کی دو قسمیں ہیں:(۱)
مُطَّرِد(۲)شَاذّ۔
(۱)۔۔۔۔۔۔مطرد:
وہ ابواب جوکثرت سے استعمال ہوتے ہیں اور یہ پانچ ابواب ہیں:(۱)نَصَرَ یَنْصُرُ (۲)ضَرَبَ یَضْرِبُ (۳)سَمِعَ یَسْمَعُ (۴)فَتَحَ یَفْتَحُ (۵)کَرُمَ یَکْرُمُ ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔شاذ:
وہ ابواب جوکم استعمال ہوتے ہیں، یہ تین ابواب ہیں (۱)حَسِبَ یَحْسِبُ(۲)کَادَ یَکَادُ (کَوُدَ یَکْوَدُ) (۳)فَضِلَ یَفْضُلُ۔
تنبیہ:
ان میں سے آخری باب متروک ہے، اور دوسراباب نہایت قلیل الاستعمال ہے۔