Brailvi Books

نصاب الصرف
168 - 342
قا عد ہ (۶):

    اگر باب اِفْتِعَالٌ کا عین کلمہ ت، ث، ج، ر، د، ذ، س، ش، ص، ض، ط یاظ ہوتو تائے اِفْتِعَالٌ کو عین کلمہ کی جنس سے بدلنا جائز ہے لیکن پھر ادغا م کرنا واجب ہوجائے گا۔ جیسے:
اِخْتَصَمَ سے اِخْصَصَمَ پھرخَصَّمَ، اِعْتَدَلَ سے اِعْدَدَلَ پھرعَدَّلَ۔
نوٹ:

    ادغا م کی صورت میں ماضی ،امر حاضر معروف اور مصدر میں فاء کلمہ کے متحرک ہونے کی وجہ سے ہمزہ وصلیہ حذف ہوجائے گا۔

    اور اگر مذکور ہ حروف باب
تَفَعُّلٌ یا تَفَاعُلٌ
کے فاء کلمہ میں واقع ہوں تو تائے
تَفَعُّلٌ و تَفَاعُلٌ
کو فاء کلمہ کاہم جنس کرناجائز اوربعد ابدال ادغام کرناواجب ہوگا ۔جیسے:
تَطَھَّرَ سے طَطَھَّرَپھر اِطَّھَّرَ، تَثَاقَلَ سے ثَثَاقَلَ پھر اِثَّاقَلَ۔
    ادغام کی صورت میں حرفِ اول کے ساکن ہونے کی وجہ سے ماضی ،امر حاضر معروف اور مصدر سے پہلے ہمز ہ وصلیہ بڑھا دیا جاتا ہے ۔
Flag Counter