اِفْتِعَالٌ۔ وَعَلٰی ھٰذَا الْقِیَاسُ۔
(۲)۔۔۔۔۔۔مذکورہ بالا طریقوں کے مطابق ان میں سے ہر ایک باب سے فعل ماضی مثبت معروف واحد مذکر غائب کا صیغہ بنے گا ۔
(۳)۔۔۔۔۔۔پھراس میں تثنیہ و جمع، مذکرومؤنث اور حاضرو غائب ومتکلم کی علامتیں داخل کرکے پورے چودہ صیغوں کی گردان مکمل کی جائے گی۔
(۴)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مجرد کے جن ابواب کی ماضی میں ہمزہ وصلیہ ہوتا ہے انھیں''با ہمزہ وصل ''کہتے ہیں جیسے اول الذکر نو ابواب،اور جن کی ماضی میں ہمزہ وصلیہ نہیں ہوتاانھیں ''بے ہمزہ وصل ''کہتے ہیں۔
(۵)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مزید فیہ سے دیگر افعال بنانے کے طریقے عنقریب احاطہ بیان میں لائے جائیں گے۔
اِنْ شَاءَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ