کَرُمَ(بزرگ ہونا)سے اَکْرَمَ(عزت کرنا)
(۱۱)۔۔۔۔۔۔ تَفْعِیْلٌ:
باب تَفْعِیْلٌ میں عین کلمہ مشددہوتا ہے جیسےصَرَّفَ۔
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد کے عین کلمہ کومشددکر کے اسے فَعَّلَ کے وزن پر کر دیں۔جیسے صَرَفَ(واپس کرنا، پھیرنا)سے صَرَّفَ(خوب واپس کرنا، خوب پھیرنا)
(۱۲)۔۔۔۔۔۔ مُفَاعَلَۃٌ:
باب مُفَاعَلَۃٌ میں فاء کلمہ کے بعدالف زائد ہ ہوتاہے۔قَابَلَ۔
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد کے فاء کلمہ کے بعدالف لائیں اوراسے فَاعَلَ کا ہم وزن کر دیں۔جیسے قَبِلَ(قبول کرنا)سے قَابَلَ(بالمقابل ہونا)
(۱۳)۔۔۔۔۔۔ تَفَعُّلٌ:
باب تَفَعُّلٌ میں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور عین کلمہ مشدد ہوتا ہے۔تَقَبَّلَ۔
بنانے کا طریقہ:
ثلاثی مجرد کے فاء کلمہ سے پہلے تاء لائیں اورعین کلمہ کومشدد کر کے اسے تَفَعَّلَ کے ہم وزن کر دیں۔جیسے قَبِلَ(قبول کرنا)سے تَقَبَّلَ(قبول کرنا)
(۱۴)۔۔۔۔۔۔ تَفَاعُلٌ:
باب تَفَاعُلمیں فاء کلمہ سے پہلے تاء زائدہ اور فاء کلمہ کے بعدالف زائدہ