Brailvi Books

نصاب الصرف
117 - 342
پر آتا ہے ۔ جیسے ذَمِیْلٌ ( اونٹ کا نرم چال چلنا )

    (۲)۔۔۔۔۔۔ ثلاثی مجرد سے فَعْلَۃٌ کا وزن ''مَرَّۃ''(کسی فعل کا ایک مرتبہ ہونا)کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ جیسے جَلْسَۃٌ (ایک مرتبہ بیٹھنا ) 

    (۳)۔۔۔۔۔۔ فِعْلَۃٌ کا وزن نوع(فعل کی کوئی خاص قسم) بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے قِسْمَۃٌ (کوئی خاص قسم کی تقسیم کرنا ) 

    (۴)۔۔۔۔۔۔ فُعْلَۃٌ کا وزن مقدار بیان کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ جیسے لُقْمَۃٌ (کھانے کی تھوڑی سی مقدار کھانا )

مصدر میمی

     (۵)۔۔۔۔۔۔باب مفاعلہ کے علاوہ جس مصدرکے شروع میں میم زائدہ ہو اسے ''مصدر میمی''کہتے ہیں ۔جیسے مَنْطِقٌ (بولنا)

    اس کے تین اوزان ہیں:

    (۱)۔۔۔۔۔۔ ثلاثی مجرد صحیح افعال کامصدر میمی مَفْعَل ٌکے وزن پرآتاہے۔ جیسے مَرْجَعٌ (لوٹنا)

    (۲)۔۔۔۔۔۔ مثال واوی کا مصدر میمی مَفْعِلٌ کے وزن پر آتا ہے ۔ جیسے مَوْضِعٌ (رکھنا )

    (۳)۔۔۔۔۔۔غیر ثلاثی افعال کامصدر میمی اسم مفعول کے وزن پرآتاہے ۔جیسے مُکْرَمٌ (عزت کرنا)

تنبیہ:

    کبھی مصدر میمی کے آخر میں تاء مضمومہ کااضافہ کردیاجاتاہے۔جیسے مَحَبَّۃٌ (محبت کرنا)