Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
93 - 133
کے وقت جب لوگ سو جائیں تووہ نماز(یعنی صلوۃ اللیل یاتہجد)پڑھے ۔''

(۲۳)۔۔۔۔۔۔ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم كافرمانِ خوشبودار ہے : ''جس نے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی کے برے اخلاق پر صبر کیاتو اللہ عزوجل اس شخص کو حضرت ایوب علیہ السلام کی طرح اَجر وثواب عطافرمائے گااور جس عورت نے اپنے شوہر کی بد اخلاقی پر صبر کیاتو اللہ عزوجل اس کو اپنی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثل اَجر عطافرمائے گااور جس عورت نے اپنے شوہر پر ظلم کیااور اس سے ایسی بات کامطالبہ کرکے اس کو اذیت دی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتاتھا تو رحمت وعذاب کے فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے ہیں اور اس کاٹھکانا جہنم میں ہوگااورجس عورت نے اپنے شوہر کی اذیت وتکلیف پر صبر کیااللہ عزوجل اس کو حضرت آسیہ (جوفرعون کی بیوی تھیں )اور حضرت مریم بنت عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی طرح اجروثواب عطافرمائے گا۔''

    بے شک اللہ اَصْدَقُ الصَّادِقِیْن ارشاد فرماتاہے:''جس نے صلہ رحمی کی میں اس کی عمر میں اضافہ کروں گا،اس کے مال میں برکت دوں گا، اس کے گھر کو آباد کروں گا، موت کی سختیاں اس پر آسان کردوں گااور جنت کے دروازے اس کو پکاریں گے :'' ہماری طرف آجاؤ۔''

(۲۴)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:''قطع رحمی کرنے والے پر رحمت نازل نہیں ہوتی ۔''