نتیجے میں اسے گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے رغبت نصیب ہوگی اور اسے اپنی جبینِ نیاز اللہ عزوجل کی بارگاہِ بے نیاز میں جھکانے کی توفیقِ رفیق مل جائے گی ۔
اس کتاب کاترجمہ دعوتِ اسلامی کی ''مجلس المدینۃالعلمیۃکے شعبہ تراجِم کتب''کے مَدَنی اسلامی بھائیوں نے کیا ہے ترجمہ کرتے ہوئے درج ذیل اُمورکاخیال رکھاگیاہے:
٭۔۔۔۔۔۔ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔آیات کاترجمہ امامِ اہل سنت، مجدددین وملت الشاہ امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے شہرہ آفاق ترجمہ قرآن''کنزالایمان''سے لیاگیاہے۔
٭۔۔۔۔۔۔اکثر مقامات پر مشکل الفاظ کے معانی ومطالب بریکٹ میں لکھے گئے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔کئی الفاظ پراعراب لگا دئیے گئے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت حاشیہ بھی لکھ دیاگیا ہے ۔
اس کتاب کامطالعہ کر نے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ اسے نہ صرف خود پڑھیں بلکہ دوسروں کوبھی اسے پڑھنے کا ذہن دے کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیں۔اللہ عزوجل سے دعاہے کہ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی توفیق عطا فرمائے اوردعوت اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔