Brailvi Books

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں
35 - 133
جب قیامت کادن ہوگاتو اللہ عزوجل اس زانی کی نیکیاں اُس عورت کے شوہر کو دے دے گااور اس کے شوہر کے گناہ اس زانی کے ذمّے ڈال دے گااور اسے جہنم میں ڈال دے گااوریہ اس وقت ہوگاجب شوہر کو زناکاعلم نہ ہوا،اور اگر اس کے شوہر کو خبرہوئی کہ کسی نے اس کی بیوی سے زناکیا اوروہ خاموش رہاتواللہ عزوجل اس پر جنت کوحرام فرمادے گااس لئے کہ اللہ عزوجل نے جنت کے دروازے پر لکھ دیاہے کہ تُو ''دیّوث ۱؎ ''پر حرام ہے (اوردیّوث وہ ہوتاہے) جسے اپنے اہل خانہ کی ناپسندیدہ بات (یعنی گناہ) کا علم ہو اور وہ خاموش رہے ایساشخص کبھی بھی جنت میں داخل نہ ہوگااور بے شک ساتوں آسمان زانی اور دیوث پر لعنت بھیجتے ہیں ۔''

(۵)۔۔۔۔۔۔بعض آسمانی صحیفوں میں ہے :'' زانی لوگ قیامت کے دن اس حال میں اُٹھائے جائیں گے کہ ان کی شرمگاہوں پر آگ دہکتی ہوگی، ان کے ہاتھ ان کی گردنوں کے ساتھ بندھے ہوں گے، عذاب کے فرشتے ان کو گھسیٹتے ہوئے صدالگائیں گے:

    اے لوگو!یہ زانی ہیں جن کے ہاتھ گردنوں کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں اور جو اپنی شرمگاہوں میں آگ لئے ہوئے آئے ہیں۔پھر ان کی شرمگاہوں کو وسیع کر دیاجائے گاجس سے ان کی شرمگاہوں سے نہایت ہی سخت بدبودار آگ کی بھاپ
۱؎: حضرت علامہ علاؤالدین حصکفی علیہ رحمۃاللہ القوی ''در مختار'' میں دیوث کی تعریف یوں کرتے ہیں :''ٌ
ھُوَمَنْ لَّایَغَارُ عَلٰی اِمْرَأتِہٖ اَوْمَحْرَمِہٖ
یعنی دیُّوث وہ شخص ہوتا ہے جو اپنی بیوی یا کسی محرم پر غیرت نہ کھائے۔''
(رد المحتارعلی الدرالمختار،کتاب الحدود،ج۶،ص۱۱۳،دار المعرفۃ بیروت)
Flag Counter